Posts

Showing posts from February, 2020

کیلے کے چھلکے کے 10 انمول فائدے

Image
کیلے کے چھلکے کے 10 انمول فائدے کیلے کا چھلکا ہم عام طور پر پھینک دیتے ہیں لیکن اس مُفید پھل کے چھلکے کے بہت سے کرشماتی فائدے ہیں اور اس آرٹیکل میں ہم انہیں فائدوں کا ذکر کریں گے جنہیں پڑھ کر آپ کیلے کے چھلکے کو پھینکنے کی بجائے اس سے مستفید ہونا زیادہ پسند کریں گے۔ نمبر 1 چہرے کی جھریاں ختم کرتا ہے چہرے کی جلد پر جھریاں عُمر کے بڑھنے کیساتھ جلد کی لچک ختم ہونے کے باعث پیدا ہوتی ہیں اور کیلے کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ خُوبیاں اور وٹامن سی ان جھریوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کیلے کے چھلکے کو جھریوں کے اوپر ملیں اور پھر اُسے آدھے گھنٹے کے بعد پانی سے دھو دیں اور زیادہ بہتر نتائج کے لیے رات کو مل کر چھوڑ دیں اور صبح اُٹھ کر مُنہ دھو لیں اور یہ عمل ہفتے میں دو سے تین دفعہ دہرائیں یہ جھریاں ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ نمبر 2 سلور اور دھات سے بنی چیزوں کی صفائی کے لیے وقت کے ساتھ سلوراور دھات سے بنی اشیا اپنی چمک کھونے لگتی ہیں یا اُن پر داغ پڑ جاتے ہیں جنہیں صاف کرنے کے لیے بازاری اور مہنگے ٹوٹکے جیب پر بھاری پڑتے ہیں لیکن آپ اس کام کے لیے کیلے کا چھلکا بھی استعمال ک...

براعظم انٹارکٹکا کے 10 معلوماتی اور دلچسپ حقائق

Image
براعظم انٹارکٹکا کے 10 معلوماتی اور دلچسپ حقائق براعظم انٹارکٹکا زمین کا انتہائی جنوبی خطہ ہے اور اس پر قُطب جنوبی واقع ہے اور اس براعظم کا کُل رقبہ 14 ہزار 4 سو 25 مربع کلومیٹر ہے اور سارا سال برف میں ڈھکا رہنے والا یہ براعظم چاروں طرف سے سمندر میں گھرا ہے اور انسان کے لیے اپنے اندر بیشمار حیرتوں کے خزانے لیے اسے اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس آرٹیکل میں انٹارکٹکا کے 10 ایسے حقائق شامل کیے جارہے ہیں جو جہاں آپ کو حیرت میں ڈالیں گے وہاں آپ کی معلومات میں اضافے کا باعث بھی بنیں گے۔ نمبر 10 انٹارکٹکا میں زمین کا سب سے زیادہ فریش پانی موجود ہے ایک اندازے کے مُطابق دُنیا کا 60 سے 90 فیصد فریش واٹر انٹارکٹکا میں ہے اور اس براعظم کی سطح پر موجود برف کی تہہ 14 ملین سکوئر کلومیٹر پر پھیلی ہُوئی ہے اور بعض مقامات پر یہ تہہ 4 کلومیٹر سے زیادہ موٹی ہے یعنی ماونٹ ایورسٹ کی بُلندی کا نصف صرف برف کی تہہ ہے اور اس براعظم کی زمین کا صرف ایک فیصد حصہ ایسا ہے جس پر برف نہیں ہے اور بہت کم علاقے ایسے ہیں جہاں گرمیوں میں برف پگھل جاتی ہے ان علاقوں میں ایک پیننسولا بھی شامل ہے۔ نمبر 9 انٹارکٹکا ایک صحرا ہے آپ س...

بڑی آنت کی صفائی کے8 طریقے تاکہ جوانی قائم رہے

Image
بڑی آنت کی صفائی کے8 طریقے تاکہ جوانی قائم رہے انسان کی بڑی آنت تقریباً 5 فٹ لمبی ہوتی ہے اور ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں اس کا انتہائی اہم کردار ہے ، اور اگر اسےنظر انداز کردیا جائے تو ہم بہت ساری تکلیف دہ بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں بڑی آنت کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے کے 8 طریقے ذکر کیے جائیں گے جن پر عمل کر کے آپ صحت مند اور توانا رہ سکتے ہیں۔ نمبر 1 وٹامن سی اپنی خوراک میں وٹامن سی کی مقدار کو بڑھائیں، یہ وٹامن ہمیں بہت سارے فروٹس اور سبزیوں سے حاصل ہو سکتا ہے اور یہ وٹامن بڑی آنت میں سے گندگی کی صفائی کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نمبر 2 پروبائیوٹیک کا استعمال زیادہ کریں دہی پروبائیوٹیک حاصل کرنے کا سب سے بہترین Source ہے جس میں شامل دوست بیکٹریا بڑی آنت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے، جدید تحقیق کے مُطابق یہ بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے اور Bowel Movement کو بہتر بناتا ہے۔ دہی کے علاوہ آپ پروبائیوٹیکس سیب کے سرکہ سے حاصل کر سکتے ہیں اور پنیر کی کُچھ قسمیں بھی پروبائیوٹیکس سے بھر پور ہوتی ہیں۔ نمبر 3 سٹارچ کو خوراک کا حصہ بنائیں سٹارچ آپ کو بہت سی سبزیو...