Posts

Showing posts from November, 2019

16 Interesting Facts About Pakistan

Image
16 Interesting Facts About Pakistan Pakistan is a country in South Asia that ranks 6 th  in world’s most populous countries. Pakistan abounds with great History and Geography. Pakistan is diverse with the Thar Desert and the lofty peaks of Hindu Kush mountain range in the north. Most of the Pakistan spans through the historical and gorgeous Indus River. Being the land of famous poets and artists, the country has a rich heritage of its culture. You can be lured by its natural landscape, food, a craze for cricket and famous poets and musicians of all time. However, It is tragic that Pakistan has been suffering from terrorism for centuries. Terrorist activities make this place less charming. Let’s explore a few amazing facts about this Salt State,  Pakistan : image: pakistanthinktank.org 1. The Land Of Pure In Persian and Urdu, the word ‘Pakistan’ means, “the land of Pure”. In Persian and Pashto, the word  p āk  meaning  pure  while the suffix  -stān...

ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺑﺎﭖ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ... کہ یہ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ؟

Image
ﺑﯿﭩﮯ ﻧﮯ ﺑﺎﭖ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ... کہ یہ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ؟ باپ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﭘﺘﻨﮓ ﺍﮌﺍﻧﮯ ﻟﮯ ﮔیا...  ﺑﯿﭩﺎ ﺑﺎﭖ ﮐﻮ ﻏﻮﺭﺳﮯ ﭘﺘﻨﮓ ﺍﮌﺍﺗﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺑﯿﭩﺎ ﺑﻮﻻ  ﭘﺘﻨﮓ ﺩﮬﺎﮔﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﭘﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﭘﺎ ﺭﮨﯽ.. ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﮟ ..؟ تو یہ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﭘﺮ ﭼﻠﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ۔ باپ ﻧﮯ ﺩﮬﺎﮔﮧ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺎ.. ﭘﺘﻨﮓ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺳﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﭘﺮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻟﮩﺮﺍ ﮐﺮ ﻧﯿﭽﮯ ﺁﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺭ ﺍﻧﺠﺎﻥ ﺟﮕﮧ ﭘﺮ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮔﺮ ﮔﺌﯽ۔  اب ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﻓﻠﺴﻔﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎﯾﺎ ... ﺑﯿﭩﺎ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﺟﺲ ﺍﻭﻧﭽﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﮨﯿﮟ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺟﻦ ﺳﮯ ﮨﻢ ﺑﻨﺪﮬﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ، ﻭﮦ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺭﻭﮎ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﺟﯿﺴﮯ کہ  ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ، ﮔﮭﺮ، ﻧﻈﻢ ﻭ ﺿﺒﻂ، اخلاق، حلال حرام کا فرق، زبان، وعدے، اخلاقی زمداریاں ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺍﻭﺭ کچھ لوگ  ﺍﻥ ﺳﮯ ﺁﺯﺍﺩ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ یہ سوچ کر کہ اسے شاید ہم ترقی کر جائیں گے۔  ﺍﺻﻞ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﯽ ﻭﮦ ﺩﮬﺎﮔﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺱ ﺍﻭﻧﭽﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﺑﻨﺎ ﮐﮯ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔  ﺍﻥ ﺩﮬﺎﮔﻮﮞ ﮐو ﺗﻮﮌ کر ہوسکتا ہے ﮨﻢ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺗﻮ ﺍﻭﭘﺮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻭﮨﯽ ﺣﺸﺮ ﮨﻮﮔﺎ ﺟﻮ بغیر ﺩﮬﺎﮔﮯ ﮐﯽ ﭘﺘﻨﮓ ﮐﺎ ﮨﻮﺍ... ﻟﮩﺬﺍ، ﺍﮔﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺑﻠﻨﺪﯾﻮﮞ ﭘﺮ ...

باتھ روم میں زندگی بسر کرنے والا خاندان

Image

آنکھوں کی مددسےکمپیوٹرچلائیں

Image
آنکھوں کی مددسےکمپیوٹرچلائیں Tobii Dynavox نامی ایک کمپنی نےیہ دعویٰ کیاہے کہ انہوں نےدنیا کاسب سےچھوٹاآئی ٹریکرتیار کرلیاہے۔ یہ ایک پینسل سےتھوڑا بڑا ڈیوائس ہے جو کہ کمپیوٹریا لیپ ٹاپ کےآگےرکھاجاتاہے۔ جس سےوہ آپ کی آنکھوں کی حرکت کومانیٹر کرتاہے اوراس کےمطابق کام سرانجام دیتاہے۔ پی سی آئی "PC Eye" ٹریکرایک چھوٹاساآئی ٹریکرہے۔ جوان لوگوں کیلئےبنایا گیاہے جوکہ کسی بیماری،فالج،ریڑھ کی ہڈی کے زخمی ہونےاورکسی اسٹروک کی وجہ سےاپنےہاتھ کااستعمال نہیں کرپاتے۔ آئی ٹریکرکی مددسےوہ اپنی آنکھوںکی نقل وحرکت کےذریعےآسانی سےلیپ ٹاپ،کمپیوٹرزاورٹیبلیٹ وغیرہ کواستعمال کرسکتےہیں۔ یہ ونڈوز "windows "7،8.1 اور 10 کوکنٹرول کرتاہے۔ جس سےیہ انٹرنیٹ،میوزک،موویز،گیمز،تصوروں اورسوشل میڈیاوغیرہ تک آسانی سےرسائی حاصل کرلیتاہے۔ اسے مائیکروسافٹ ٹچ بیس انٹرفیس "Microsoft's Touch Base Interface" کی مددسےبنایا گیا ہے۔ جس میں ٹچ سےمتعلق تمام حرکات کوآنکھوں کی حرکات سےبدل دیا گیاہے۔ اس کےذریعےیہ "600,000" چھ لاکھ سےبھی زیادہ ایپلیکیشنزکواستعمال کرنےکےقابل ہوجاتاہے۔...

گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے

Image
بلاک بسٹر فلم’’بوہیمین ریپسوڈی ‘‘کے پروڈیوسر گراہم کنگ نے آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق گراہم کنگ نے مائیکل جیکسن کی زندگی پر فیچر فلم بنانے کے حقوق حاصل کر لیئے ہیں،گراہم اس فلم میں مائیکل جیکسن کے بچپن سے ان کے سٹار بننے تک کے سفر اس دوران ان کو پیش آنے والی مشکلات اور اتار و چڑھائو کا احاطہ کریں گے۔ مائیکل جیکسن 2009 میں زیادہ مقدار میں نیند آور دوائی لینے کی وجہ سے 50 سال کی عمر میں موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔گراہم کے مطابق مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم کا سکرپٹ جان لوگن تحریر کریں گے جنہوں نے فلم ’ایوی ایٹر‘ کا بھی سکرپٹ لکھا تھا۔ فلم کی کاسٹنگ اور دیگر معاملات کے متعلق ابھی مزید نہیں بتایا گیا۔

اب گوگل کے ڈپلیکس اے آئی اسسٹنٹ صارفین کے لیے آن لائن ٹکٹ تلاش اور بک کر سکتی ہے۔

Image
کنگ کے لیے گوگل  کے ڈپلیکس اے آئی  اسسٹنٹ  کو اس سال  گوگل آئی /او میں  متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ سروس اب صارفین کے لیے آن لائن ٹکٹ تلاش اور بک کر سکتی ہے۔ اس سروس کے ہوتے ہوئے صارفین کو فارمز وغیرہ بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ سب کام ڈپلیکس انجام دے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ڈپلیکس کو صرف یہ بتانا ہوگا کہ  وہ اپنے علاقے میں کونسی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔ موبائل پر فلم کے بارے میں سرچ کرتے ہوئے بھی یہ فیچر  ایکٹیو ہو جائے گا۔ یہ فیچر تمام کام خود سے کرنے کے بعد صارفین سے  صرف سیٹ کو منتخب کرنے اور ادائیگی کرنے کا کہے گا۔یہ فیچر  صارفین کی ذاتی معلومات  کو محفوظ کر کے ان سےکروم براؤزر میں فارمز میں ضروری معلوم پُر کرتا ہے۔ اس وقت یہ فیچر  امریکا اور برطانیہ کے 70 تھیٹر ز اور ٹکٹ ایجنٹس کی ویب سائٹس کے لیے کام کررہا ہے۔

سستے اینڈرائیڈ میں پری انسٹال ایپلیکیشن میں سیکیورٹی کے لحاظ سے خطرناک ہوتی ہے

Image
سیکورٹی ریسرچ کمپنی کرپٹو وائر نے  اپنی 2019 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ  انہیں سستے اینڈروئیڈ فونز میں پہلے سے انسٹال ایپلی کیشنز اورفرم وئیر میں 140 سے زیادہ خرابیاں ملی ہیں۔ یہ خرابیاںسیکورٹی اور پرائیویسی کے حوالے سے کافی خطرناک ہو سکتی ہیں۔ ڈی ایچ ایس کی مالی مدد سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے 146 ایپس میں خرابیاں تلاش کی ہیں۔ یہ  ایپ سستے اینڈروئیڈ فونز میں پہلے سے انسٹال ہوتی ہیں۔ ان خرابیوں کے باعث  فون کے مائیکرو فون سے صارف کی جاسوسی کی جا سکتی ہے، فون میں ایپس کی پرمیشنز تبدیل کی جا سکتی ہے اور صارفین کی اجازت کے بغیر فون کا ڈیٹا فون ساز کمپنی کو بھیجا جا سکتاہے۔ کرپٹو وائر کا کہنا ہے انہوں نے 26 مختلف فون ساز کمپنیوں کے بنائے ہوئے اینڈروئیڈ فونز کا جائزہ لیا تھا۔ کرپٹو وائر نے جن کمپنیوں کے فون دیکھے ان میں سونی کے ساتھ کئی غیر معروف کمپنیوں کے  سستے فون شامل تھے۔کرپٹو وائر کا کہنا ہے کہ  ایک اوسط اینڈروئیڈ فون   100 سے 400 پری انسٹال ایپس کے ساتھ آتا ہے۔ یہ ایپ کافی چھوٹی ہوتی ہے، یہ اکثر کسی بڑی ایپ س...

ھوشيار ، آپ کے فون کے کیمرے میں ھیکر چھوپا ہوا ہے۔

Image
  آج جس کو بھی دیکھو بہترین کیمرے والا موبائل خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔جو بھی مارکیٹ موبائل خریدنے جائے گا وہ باقی خصوصیات بعد میں چیک کرے گا سب سے پہلے موبائل کا کیمرہ چیک کیا جائے گا کہ اس کا رزلٹ کیسا ہے۔جبکہ یہی موبائل کاکیمرہ اب کسی کے لیے بھی سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ فون سیکیورٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کیمرا ایپ میں سیکیورٹی کی ایک خامی سامنے آئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی دور بیٹھا ہیکر آپ کے اسمارٹ فون کو کنٹرول کرسکتا ہے اور آپ کے علم میں لائے بغیر ہی آپ کی تصویریں کھینچ سکتا ہے، ویڈیوز بنا سکتا ہے، بلکہ آپ کی جگہ سے بھی باخبر ہوسکتا ہے۔ صرف اسی ایک خرابی کی وجہ سے یہاں تک ممکن ہے کہ کوئی نامعلوم ہیکر آپ کی اسمارٹ فون اسٹوریج تک پہنچ کر اس میں پہلے سے محفوظ ویڈیوز اور تصویروں تک رسائی حاصل کرلے اور ان پر قابض بھی ہوجائے۔ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں اس خرابی کا سراغ چند روز پہلے موبائل سیکیورٹی فرم ”چیک مارکس“ کے ماہرین نے لگایا تھا، جس کے بارے میں فوراً یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی شیئر کرا دی گئی۔ یہ خرابی گوگل پکسل اور سام سنگ...

بچے کی خبر آئی ہے جس نے 3سال کی ڈگری9ماہ میں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Image
تعلیم حاصل کرنا ہر کسی کاحق ہے اور اس میں جس کسی کی جتنی دلچسپی ہوتی ہے وہ اسی قدر ہی موتی سمیٹ پاتا ہے۔آئے روز دنیا میں تعلیم کے حوالے سے بھی ریکارڈ بنتے رہتے ہیں کہ کچھ بچے بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں لہٰذا وہ اپنی ذہانت سے سبھی کوحیران کر دیتے ہیں۔اب بھی ایک ایسے ہی 9سالہ بچے کی خبر آئی ہے جس نے 3سال کی ڈگری9ماہ میں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نیدرلینڈ یونیورسٹی کا 9 سالہ طالب علم لورینٹ سائمنز جلد ہی الیکٹرک انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرکے دنیا کا کم عمر ترین گریجوایٹ بننے جارہا ہے۔نیوز سکائے کی رپورٹ کے مطابق لورینٹ سائمنز کے دوست اور اساتذہ انہیں بے حد ذہین کہتے ہیں، لورینٹ بیلجیئم کے شہر اوسٹینڈ میں پیدا ہوئے، وہ ہالینڈ میں آئینڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یونیورسٹی میں داخلے کے وقت ان کی عمر آٹھ برس تھی۔ یونیورسٹی میں موجود اساتذہ لورینٹ سائمنز کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ان کی یونیورسٹی میں آنے والے کسی بھی طالب علم سے بہت زیادہ ہوشیار ہیں۔لورینٹ یونیورسٹی میں الیکٹرک انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کررہے ہیں، انہوں نے 9 ماہ م...

پتہ ہے نیوٹن کیسےپاگل ہوا؟ نہیں، تو پڑھیں۔

Image
پتہ ہے نیوٹن کیسےپاگل ہوا؟ نہیں، تو پڑھیں۔ سلطان راہی کی فلموں میں جو کچھ دیکھا اس سے نیوٹن اتنا گھبرایا کہ وہ پاگل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ چند فلموں کے مناظر کچھ یوں ہیں: (1) سلطان راہی کو برین ٹیومر تھا ڈاکٹروں کے مطابق اس کی زندگی کے دن گنے جا چکے ہیں، آپریشن ممکن نہیں، ایک لڑائی میں سلطان راہی کو سر میں گولی لگتی ہے، ڈاکٹروں کی پریشانی کی انتہا نہیں رہتی جب وہ دیکھتے ہیں کہ گولی ایک کان میں لگی اور دوسرے سے نکلتے ہوئے برین ٹیومر ساتھ لیتی گئی....سلطان راہی زندہ باد۔ (2) ایک اور فلم میں سلطان راہی کا مقابلہ تین بدمعاشوں سے تھا۔ سلطان راہی کے پاس ایک پستول اور ایک چاقو تھا ، مسئلہ یہ تھا کہ پستول میں صرف ایک گولی تھی، اندازہ لگائیں اس نے کیا کیا؟ اس نے درمیانی بدمعاش پر چاقو پھینکا اور ساتھ ہی چاقو پر گولی چلائی، گولی چاقو سے لگ کر دو ٹکڑے ہوئے اور دائیں بائیں کھڑے بدمعاش آدھی آدھی گولی کھا کر مر گئے جبکہ چاقو سے درمیانی بدمعاش مر گیا۔ (3) سلطان راہی کا پیچھا ایک بدمعاش کر رہا ہوتا ہے، سلطان راہی کے پاس خالی ریوالور ہوتا ہے، اندازہ لگائیں اس نے کیا کیا ہو گا؟ ناں جی ناں...

چاند کی طرف سفر اتنا متنازع کیوں؟

Image
چاند کی طرف سفر اتنا متنازع کیوں؟ آج ہم ایک ڈیجیٹل دور میں جی ر ہے ہیں جہاں کسی بھی خبر کو دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچنے میں چند منٹ لگتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے کچھ ہی گھنٹوں میں اس سے متعلق مثبت اور منفی تبصرے زبان ِزدِ عام ہوجاتے ہیں ۔ مگر50برس قبل جب امریکانے اپنا پہلاانسانی مشن چاند کی جانب بھیجا اور نیل آرم سٹرانگ نے چاند پر پہلا قدم رکھ کر خود کو تاریخ میں امر کیا ، اس وقت آج کی طرح نہ تیز تر مواصلاتی ذرا ئع تھے اور نہ ہی سوشل میڈیا مو جود تھا ۔ لہٰذا ابتدا میں اس مشن کے متعلق جو چہ مگوئیاں ہوئیں اور شکو ک وشبہات اٹھائے گئے وہ اخبارات کی سرخیوں تک محدود رہے جن میں بغیر ثبوت کے صرف سنی سنائی باتوں کے ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ انسان کا چاند پر پہلا قدم اصلی نہیں بلکہ کسی اسٹوڈیو میں فلمائی گئی ایک فلم تھی۔ پچاس برس قبل عوام کے پاس تیز تر مواصلاتی ذرائع نہیں تھے ۔ لہٰذااس دور میں مستند معلومات کا حصول محض کتابوں کے ذریعے ہی ممکن تھا۔ چاند کے سفر کے بارے میں شکوک و شبہات پہلی دفعہ 1974 ءمیں بل کیسنگ کی کتاب ' ’’وی نیور وینٹ ٹو مون‘‘ یا ’’انسان کبھی چاند...

تبدیلیاں تیز اور وقت کم ہے

Image
تبدیلیاں تیز اور وقت کم ہے اقوامِ متحدہ سے وابستہ دنیا کےممتاز ترین ماہرینِ    ماحولیات اور آب و ہوانےگزشتہ دنوں خبردار کیا ہے کہ اگر بارہ برسوں میں ہم نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج محدود کرنے سمیت دیگر اہم اقدام نہ اٹھائے تو دنیا بھر میں سیلاب، طوفان، موسمیاتی شدت، خشک سالی اور فصلوں کی تباہی کا عمل تیز ہوسکتا ہے جس کے پورے سیارے پر غیرمعمولی طورسے منفی نتائج پڑیں گے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمٹ چینج (آئی پی سی سی) کی جانب سے9 اکتوبر کوجاری کی گئی رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ ہمارے سیارے کے اوسط درجہ حرارت میں ایک درجہ سینٹی گریڈ کاپہلے ہی اضافہ ہوچکا ہے۔ اب اگر اس میں 1.5 سینٹی گریڈ کامزیداضافہ ہونے سے روکنا ہے تو آج ہی سےہمیںجرأت مندانہ اقدام اٹھانے ہوں گے۔بہ صورتِ دیگر اس اضافے سے خشک سالی، قحط، شدید گرمی، موسمی شدت، جنگلات کی آگ، سیلاب اور طوفان جیسی آفات میں اضافے سے دنیا بھر میںکروڑوں افراد متاثر ہوں گے کیوں کہ زمین کا انتہائی نازک اور حساس نظام اس گرمی سے کئی طرح سے متاثر ہوگا۔واضح رہے کہ جب ا...

پارکنگ لات میں بے گھر غریبوں کے لئے رات کا مفت تھری اسٹار ہوٹل

Image
پارکنگ لات میں بے گھر غریبوں کے لئے رات کا مفت تھری اسٹار ہوٹل برسبین:  دنیا کا شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جہاں بے گھر اور خانہ بدوش افراد نہیں پائے جاتے۔ انہیں معاشرے کا سب سے غریب طبقہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ اس ضمن میں مختلف غیر سرکاری تنظیمیں کام کررہی ہیں لیکن آسٹریلوی ادارے ’’بیڈ ڈاؤن‘‘ نے اس بارے میں بالکل مختلف راستہ اختیار کیا ہے۔ یہ ادارہ غریبوں اور بے گھروں کو رات کے وقت قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے کےلیے عمارتوں کے اندر بنے ہوئے ایسے پارکنگ لاٹس استعمال کرتا ہے جہاں صرف دن کے اوقات میں پارکنگ ہوتی ہے جبکہ وہ رات کے وقت خالی رہتے ہیں۔ یہ عموماً کاروباری و تجارتی مراکز کے پارکنگ لاٹس ہوتے ہیں۔  بیڈ ڈاؤن‘‘ نے اس کام کی ابتداء برسبین سے کی جہاں ایک عمارت کی انتظامیہ سے باقاعدہ معاہدہ کیا گیا اور دو ہفتوں تک یہ سلسلہ آزمائشی طور پر شروع کیا گیا۔  لیکن بات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی، بلکہ رات کے وقت یہاں آنے والے بے گھر لوگوں کو سونے کےلیے صاف ستھرے کپڑوں کے علاوہ کھانے پینے، نہانے دھونے، ڈاکٹر، نرس اور حجام جیسی سہولیات تک...

ٹیکنالوجی کی فیلڈ سے وابستہ پاکستانیوں کیلئے حکومت کا ایک بڑا فیصلہ، گوگل کا ٹھکانہ سرزمینِ پاکستان

Image
ٹیکنالوجی کی فیلڈ سے وابستہ پاکستانیوں کیلئے حکومت کا ایک بڑا فیصلہ، گوگل کا ٹھکانہ سرزمینِ پاکستان   وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کےلئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیجٹیل پیمنٹ سسٹم کی منظوری دے دی۔ سنگاپور میں گوگل کمپنی کی سینئر ایگزیکٹو سے معاملات طے پاگئے ہیں، گوگل سے وابستہ پاکستانی خاتون حکومتی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن پر آمادہ ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایگزیکٹو نے گوگل کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور جلد پاکستان آرہی ہیں۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر اعظم آفس سے ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کی سربراہی کریں گی، وزیر اعظم آفس میں اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ پروفیشنل ٹیم ریفارمز پر عملدرآمد  اور ڈیٹا بیس کو مانیٹر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کےلئے رقوم کی ادائیگی کا نظام ڈیجیٹلائز اور آسان کریں گے، ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ٹھیک نہ کیا تو ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن کا خیال وزیر ا...

زمین گنگناتی ہے، سائنسدانوں کا انکشاف

Image
زمین گنگناتی ہے، سائنسدانوں کا انکشاف اپنے مشن کے ابتدائی وقت میں 2001 سے لے کر 2005 تک یہ اسپیس جہاز فورشاک اور سولر اسٹروم کے ٹکراؤ کے درمیان سے گزرے اور اس دوران انہوں نے ان ویزوز کو ریکارڈ کیا جو ٹکراؤ سے پیدا ہوئیں۔ سولر اسٹروم یا سورج کی شعاؤں سے پیدا ہونے والی ان پیچیدہ ویوز کے نمونے بنانے کے لیے مذکورہ ٹیم نے کمپیوٹر کی مدد لیتے ہوئے ان کی نقول تیار کیں۔ اس تیز عمل میں جو ویوز فور شاک پر پیدا ہوتی ہیں انہیں زمین تک پہنچنے میں 10 منٹ لگ جاتے ہیں تاہم اب سائنس دان اس بات کو جاننے کے لیے کوشاں ہیں کہ آخر یہ ویوز کس طرح پیدا ہوتی ہیں ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ کرۂ ارض جس پر انسان بستا ہے وہ بھی گنگناتی ہے جسے ریکارڈ بھی کیا گیا ہے۔ موسیقی کے بارے میں ہر انسان ہی جانتا ہے کہ اسے انسان نے ترتیب دیا ہے اور مختلف آلات کی مدد سے علیحدہ علیحدہ طرح کی آوازیں پیدا کی جاتی ہیں جنہیں ہم دھنیں کہتے ہیں۔ مذکورہ بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سائنسدانوں کے انکشاف پر حیرانی بھی ہوتی ہے تاہم ان کے پاس اس کا مشاہدہ بھی موجود ہے۔ برطانوی ٹیبلائڈ کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات کا کہن...

بہترین آن لائن پروفائل کیلئے کیا چیز ضروری؟

Image
بہترین آن لائن پروفائل کیلئے کیا چیز ضروری؟ Copied اگر کوئی شخص انٹرنیٹ پر آن لائن چیٹنگ میں اپنی شخصیت کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو اسے چند اہم کام ضکرنے ضروری ہیں۔ جنرل آف سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں اس حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ نیدرلینڈز کے محقیقین نے ایسے افراد پر تحقیق کی جو آن لائن ڈیٹنگ سروس پر زیادہ آن لائن ہوتے ہیں، ان سے  پہلے ایسی پروفائلز کے بارے میں پڑھنے کا کہا گیا جو جعلی تھیں اور ان کی تحریر میں غلطیاں تھیں جبکہ ایسی بھی پروفائل پڑھنے کا کہا گیا جن میں کوئی غلطی دکھائی نہیں دیتی تھی۔ یہ تحقیق 800 افراد پر کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جن میں the کی جگہ teh لکھا ہوا تھا انہیں کم توجہ حاصل ہوسکی۔ اس رپورٹ کے محقق ٹیس وین ڈر زاڈین کا کہتے ہیں کہ ایسی پروفائل جن میں لاپرواہی برتی گئی ہو انہیں ناپسندیدہ سمجھے جانے کا امکان زیادہ ہے۔ 800 میں سے صرف 33.5 فیصد افراد نے ہی غلطیوں کی نشاندہی کی جبکہ امکان ہے کہ ان میں دیگر اسپیلنگ نہ کرنے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ ٹیس وین ڈر زاڈین کا کہنا تھا کہ یہ ایک حیران کن امر ہے کہ لوگوں نے غلطیو...

فلسفہ اقبال اور آج کا نوجوان

Image
فلسفہ اقبال اور آج کا نوجوان کسی بھی تحریک ، انقلاب یازمانے کو نئی راہ پر ڈالنے میں اگر نوجوان ہر اوّل دستہ ہوں تو پھر تاریخ کو بدلنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، اسی لئے جب تقسیم ہند اورنئی سرزمین کی جستجو میں مسلمانان ہند صف بندی کرنے لگے تو علامہ محمد اقبال نے بھی اپنے خیالات کو نوجوانوں کے ذہنوں تک پہنچانے کی کوشش کی اور نوجوان نسل کیلئے اپنے افکار کی وہ شمعیں روشن کیں،جن کی روشنی میں نوجوانوں نے ایک نئے دور اورنئے سماج کی بنیاد رکھی۔ اقبال جانتے تھے کہ کسی بھی قوم کے جوانوں میں کسی بھی پیغام کو قبول کرنے کی نہ صرف صلاحیت ہوتی ہے بلکہ وہ اس پیغام کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کیلئے کسی قسم کے سمجھوتے کو خاطر میں نہیں لاتے۔ دراصل علامہ محمد اقبال کو نوجوانوں پر کامل یقین تھا، اسی لئے وہ دعائیہ لہجے میں کہتے تھے ،  خرد کو غلامی سے آزاد کر جوانوں کو پیروں کا استاد کر انہیں بلا کا ادرا ک تھا کہ نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہی مستقبل کی باگ ڈور ہے ، اگر اسے صحیح معنی میں مہذب، باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور روشن خیال بنا دیا جائے تو ہی آنے والا کل تابناک ہو گا ورنہ اس قوم کو اندھیروں میں...