ھوشيار ، آپ کے فون کے کیمرے میں ھیکر چھوپا ہوا ہے۔

  آج جس کو بھی دیکھو بہترین کیمرے والا موبائل خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔جو بھی مارکیٹ موبائل خریدنے جائے گا وہ باقی خصوصیات بعد میں چیک کرے گا سب سے پہلے موبائل کا کیمرہ چیک کیا جائے گا کہ اس کا رزلٹ کیسا ہے۔جبکہ یہی موبائل کاکیمرہ اب کسی کے لیے بھی سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

فون سیکیورٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کیمرا ایپ میں سیکیورٹی کی ایک خامی سامنے آئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی دور بیٹھا ہیکر آپ کے اسمارٹ فون کو کنٹرول کرسکتا ہے اور آپ کے علم میں لائے بغیر ہی آپ کی تصویریں کھینچ سکتا ہے، ویڈیوز بنا سکتا ہے، بلکہ آپ کی جگہ سے بھی باخبر ہوسکتا ہے۔

صرف اسی ایک خرابی کی وجہ سے یہاں تک ممکن ہے کہ کوئی نامعلوم ہیکر آپ کی اسمارٹ فون اسٹوریج تک پہنچ کر اس میں پہلے سے محفوظ ویڈیوز اور تصویروں تک رسائی حاصل کرلے اور ان پر قابض بھی ہوجائے۔

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں اس خرابی کا سراغ چند روز پہلے موبائل سیکیورٹی فرم ”چیک مارکس“ کے ماہرین نے لگایا تھا، جس کے بارے میں فوراً یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی شیئر کرا دی گئی۔

یہ خرابی گوگل پکسل اور سام سنگ اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والی اینڈرائیڈ کیمرا ایپس میں دیکھی گئی۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ ”پکسل“ اسمارٹ فون میں سے یہ خرابی دور کردی گئی ہے جبکہ سام سنگ کی جانب سے بھی یہ مسئلہ حل کرنے کی خبریں موجود ہیں۔

کیونکہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں عام طور پر ملتی جلتی ایپس استعمال ہوتی ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ دوسرے برانڈز کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون میں بھی کیمرا ایپس کے ساتھ یہ مسئلہ موجود ہوگا، جو ممکنہ طور پر دنیا بھر میں کروڑوں اسمارٹ فون صارفین کو متاثر کرسکتا ہے۔اب دیکھتے ہیں کہ موبائل کمپنیاں کب تک اینڈرائیڈ موبائلز کے کیمرے میں آنے والے اس مسئلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

16 Interesting Facts About Pakistan

انسان سپر ہیومن بن جائے گا؟

براعظم انٹارکٹکا کے 10 معلوماتی اور دلچسپ حقائق