نینو ٹیکنالوجی....
نینو ٹیکنالوجی.... حذیفہ احمد آج دنیا جدید سے جدید تر ہوتی چلی جارہی ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی نے نہایت تیزی سے ترقی کی ہے اور نئی نئی اشیاء انسان کو مہیا کی ہیں۔ انسان کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ہزاروں سہولتیں استعمال کر رہا ہے اور بہت سارے کام منٹوں اور سیکنڈوں میں ہو جاتے ہیں ۔اس جدید دور میں تیزی سے مقبول ہونے والی ٹیکنالو جی نینو ٹیکنالوجی ہے۔چند برسوں میںاس ٹیکنالوجی نے جس رفتار سے ترقی کی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ مستقبل میں کیا روپ دھارے گی۔ نینو ٹیکنالوجی مادّے کی نینواسکیل پر جوڑ توڑ کوکہتے ہیں۔ نینو سے مراد ایسی اشیاء ہیں جو سوئی کی نوک سے تقریباً ایک ملین گنا چھوٹی ہوتی ہیں۔ اگر ہم تین یا چار اٹیمز کو ایک قطار میں رکھ کر اس قطار کی لمبائی ناپیں تو وہ ایک میٹر کا ایک اربواں حصہ ہوگی جسے ہم نینو میٹر کہتے ہیں ۔اس لیے ا گر ہم ایسی مادّی اشیاء ایجاد کریں جن میں اٹیم کو ایک مقر ر ہ جگہ پر نصب کریں تودرحقیقت یہ ہی نینو ٹیکنالوجی ہے ۔ بعض سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اکیسویں صدی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جو انقلابی ایجادات ہوں گی، ان میں سے بہت سی نی...