گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے
بلاک بسٹر فلم’’بوہیمین ریپسوڈی ‘‘کے پروڈیوسر گراہم کنگ نے آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق گراہم کنگ نے مائیکل جیکسن کی زندگی پر فیچر فلم بنانے کے حقوق حاصل کر لیئے ہیں،گراہم اس فلم میں مائیکل جیکسن کے بچپن سے ان کے سٹار بننے تک کے سفر اس دوران ان کو پیش آنے والی مشکلات اور اتار و چڑھائو کا احاطہ کریں گے۔
مائیکل جیکسن 2009 میں زیادہ مقدار میں نیند آور دوائی لینے کی وجہ سے 50 سال کی عمر میں موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔گراہم کے مطابق مائیکل جیکسن پر بننے والی فلم کا سکرپٹ جان لوگن تحریر کریں گے جنہوں نے فلم ’ایوی ایٹر‘ کا بھی سکرپٹ لکھا تھا۔ فلم کی کاسٹنگ اور دیگر معاملات کے متعلق ابھی مزید نہیں بتایا گیا۔
Comments
Post a Comment