بچے کی خبر آئی ہے جس نے 3سال کی ڈگری9ماہ میں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

تعلیم حاصل کرنا ہر کسی کاحق ہے اور اس میں جس کسی کی جتنی دلچسپی ہوتی ہے وہ اسی قدر ہی موتی سمیٹ پاتا ہے۔آئے روز دنیا میں تعلیم کے حوالے سے بھی ریکارڈ بنتے رہتے ہیں کہ کچھ بچے بہت زیادہ ذہین ہوتے ہیں لہٰذا وہ اپنی ذہانت سے سبھی کوحیران کر دیتے ہیں۔اب بھی ایک ایسے ہی 9سالہ بچے کی خبر آئی ہے جس نے 3سال کی ڈگری9ماہ میں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

نیدرلینڈ یونیورسٹی کا 9 سالہ طالب علم لورینٹ سائمنز جلد ہی الیکٹرک انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کرکے دنیا کا کم عمر ترین گریجوایٹ بننے جارہا ہے۔نیوز سکائے کی رپورٹ کے مطابق لورینٹ سائمنز کے دوست اور اساتذہ انہیں بے حد ذہین کہتے ہیں، لورینٹ بیلجیئم کے شہر اوسٹینڈ میں پیدا ہوئے، وہ ہالینڈ میں آئینڈہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یونیورسٹی میں داخلے کے وقت ان کی عمر آٹھ برس تھی۔

یونیورسٹی میں موجود اساتذہ لورینٹ سائمنز کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ ان کی یونیورسٹی میں آنے والے کسی بھی طالب علم سے بہت زیادہ ہوشیار ہیں۔لورینٹ یونیورسٹی میں الیکٹرک انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کررہے ہیں، انہوں نے 9 ماہ میں کامیابی سے یہ ڈگری حاصل کرلی۔عام طور پر کسی بھی طالب علم کو یہ ڈگری حاصل کرنے میں تین سال کا وقت لگتا ہے، لیکن لورینٹ جن کا آئی کیو لیول بے حد زیادہ ہے وہ صرف 9 ماہ میں یہ ڈگری حاصل کرلیں گے۔

لورینٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ کرسمس کی چھٹیوں کا انتظار کررہے ہیں جبکہ انہوں نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے ساتھ ساتھ وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بھی خواہش مند ہیں تاکہ وہ مصنوعی اعضاءتیار کرسکیں۔لورینٹ کے والد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 'اس کی تعلیم ہی اس کے لیے کھیل ہے اور ہم اس سے خوش اور مطمئن ہیں'۔اس نے اتنی کم عمر میں جس قدر کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ ہر کسی کے حصے میں نہیں آتیں اور اس کی یہی باتیں ہمارے فخر کا بھی باعث ہیں۔ ہم نے بھی ہمیشہ کوشش کی ہے کہ یہ خوش رہے اور اپنے سبھی شوق پورے کرے جوکہ صرف اور صرف تعلیم حاصل کرنے کے گرد ہی گھومتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

16 Interesting Facts About Pakistan

انسان سپر ہیومن بن جائے گا؟

براعظم انٹارکٹکا کے 10 معلوماتی اور دلچسپ حقائق