سال 2019 کے کمزور ترین پاسورڈز
اب تو ہر کچھ دن بعد خبر آتی ہے کہ فلاں ویب سائٹ سے صارفین کی معلومات بشمول پاسورڈز ہیک ہو گئے ہیں۔عام طور پر مختلف ویب سائٹس کا ہیک کیا ہوا ڈیٹا انٹرنٹ پر دستیاب ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے سیکورٹی ماہرین اس ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔ کچھ سیکورٹی کمپنیاں لیک شدہ ڈیٹا بیسزمیں سے سے تمام پاسورڈز ایک جگہ جمع کر کے اندازہ لگاتی ہے کہ صارفین کس طرح کے پاسورڈز استعمال کرتے ہیں۔
سیکورٹی ماہرین نے لیک ڈیٹا سے حاصل شدہ کمزور ترین پاسورڈ کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں موجود پاسورڈ تھوڑے سے ردوبدل کے ساتھ تقریباً پچھلے سال والے ہی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین پاسورڈز کی سیکورٹی کے حوالے سے اب بھی کچھ زیادہ دھیان نہیں دیتے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب بہت سے پاس ورڈزمنیجر موجود ہیں، جو صارفین کے پاسورڈ کو محفوظ رکھتے ہیں اور صارفین کو انہیں یاد رکھنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب بہت سے پاس ورڈزمنیجر موجود ہیں، جو صارفین کے پاسورڈ کو محفوظ رکھتے ہیں اور صارفین کو انہیں یاد رکھنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی۔
گوگل کروم میں تو براؤزر خود ہی مشکل پاسورڈ تجویز کرتا ہے اور خود ہی یادرکھتا ہے، صارفین کو اپنے گوگل اکاؤنٹ کے پاسورڈ کو یاد کرنے کے سوا کسی دوسرے پاسورڈ کو یاد کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ اس کے باوجود صارفین اب بھی 12345 جیسے پاسورڈ استعمال کرتے ہیں۔
2019 کے کمزور ترین پاسورڈز کی فہرست کچھ یوں ہے۔
2019 کے کمزور ترین پاسورڈز کی فہرست کچھ یوں ہے۔
| RANK | PASSWORD |
|---|---|
| 1 | 12345 |
| 2 | 123456 |
| 3 | 123456789 |
| 4 | test1 |
| 5 | password |
| 6 | 12345678 |
| 7 | zinch |
| 8 | g_czechout |
| 9 | asdf |
| 10 | qwerty |
| 11 | 1234567890 |
| 12 | 1234567 |
| 13 | Aa123456. |
| 14 | iloveyou |
| 15 | 1234 |
| 16 | abc123 |
| 17 | 111111 |
| 18 | 123123 |
| 19 | dubsmash |
| 20 | test |
| 21 | princess |
| 22 | qwertyuiop |
| 23 | sunshine |
| 24 | BvtTest123 |
| 25 | 11111 |

Comments
Post a Comment